Blogger
ROSHNI روشني
On Blogger since: January 2010
Profile views: 492

My blogs

Blogs I follow

About me

LocationMau Nath Bhanjan, Uttar Pradesh, India
Introductionروشنی کے نام سے ایک چھوٹی سی کوشش آج سے چند سال پہلے کی گئی تھی جو ناکام ہوکر بھی کامیاب رہی .کامیابی کا احساس بظاھر ناکامی کی چادر اوڑھ لینے کے بعد ہو پایا اور ناکامی کا احتساب اب تک نہیں . پتہ ہی نہیں چل پایا کی کوتاہی کہاں ہوگئی. کس سے ہوگئی اور کیوں ہو گئی. قارئین کو محرومی کا افسوس رہا ،اس میں لکھ کر خوش ہو لینے والوں کو کچھ کھو جانے کا ملال رہا، منظر عام پر لانے میں اپنی توانائی صرف کرنے والوں کو مشغولیت سے نجات کا کرب ستاتا رہا ، مگر پھر بھی اچھا خاصا وقت '' زیاں '' کے اس احساس کو محسوس کئے بغیر نکل گیا .صلاحیت نکھارنے اور ٹیلینٹ تلاشنے کا جو پلان تھا اسے لگام لگ گئی ایسے میں نۓسرے سے اس پر سوچنا بھی نادانی تھی مگر جب عمرنادانی کی ہو تو پھر دانائی و نادانی پر دھیان کہاں رہتا ہے. بلاگ کے ذریعےاس ادھورے خواب میں رنگ بھرنے کا آپشن کاغذی روشنی کے مقابلے اسکرین پر زیادہ روشن نظر آیا . روشنی کی یہ کوشش اسی سفر کا تسلسل ہے جس مے اچانک پڑاو آگیا تھا اور پڑاو بھی ایسا کی منزل کا گمان ہونے لگا تھا . کیا ہے سے زیادہ کیا ہونا چاہئے پر توجہ رہے پڑھ کر روشنی اخذ کرنے والوں کےمقابلے اس کی لو بڑھانے میں تعاون کرنے والوں کو سبقت و ترجیح حاصل رہے گی . ع . ر
Google apps
Main menu