ساحل برشوری

My blogs

Blogs I follow

About me

Gender Male
Introduction میرا اصل نام کچھ اور ہے مگر ساحلی شہر کراچی سے وابستہ یادوں نے "ساحل" بنادیا۔ قدیم وتاریخی شہر کوئٹہ سے چند میل کے فاصلے پر واقع برشور میرے آبائی علاقے کا نام ہے ، عمر 27 سال ہے ۔تعلیمی زندگی کے 12سال کراچی میں گزرے ہیں ۔ انہیں یادوں کو اپنی زندگی کا سرمایہ سمجھتا ہوں ۔ کراچی کی بریانی اور ناظم آباد کی ممتاز نہاری کا ذائقہ یاد آتا ہے تو اب بھی منہ میں پانی بھر آتا ہے ۔اپنے اساتذہ اور اپنے تعلیمی ادارے سے محبت اپنے خون کے ساتھ رگوں میں دوڑتی ہوئی محسوس کرتا ہوں ۔ مزاجا موڈی ہوں مگر ان دوستوں کے ساتھ جن سے طبیعت میل کھاتی ہو ۔ دن میں کوئی ایک وقت ایسا ضرور نکالتا ہوں جس میں صرف اپنے لیے جیتا ہوں ۔ کھیلوں میں ہاکی کو دنیا کی حقیقی تصویر سمجھتا ہوں جہاں ہر شخص کے ہاتھ میں لاٹھی ہے اور ہر ایک اپنے مفاد کے لیے کوشاں۔