Meri MohabbateN
My blogs
| Links | Wishlist |
|---|---|
| Introduction | اشفاق احمد میری محبتیں پر رائے دیتے ہوئے کہتے ہیں۔ ’’ولایتی زبانوں میں ایسے اسکیچ اپنے اپنے انداز میں بہت ملتے ہیں لیکن اردو میں’’میری محبتیں ‘‘اپنی نوعیت کی واحد کتاب ہے‘‘ ................... جوگندر پال لکھتے ہیں۔ حیدر قریشی کی اس کتاب کے بیس خاکے دو حصوں میں بٹے ہوئے ہیں۔پہلے دس کے لئے تو وہ اپنے گھر کی چار دیواری میں ہی تاکا کیا ہے اور باقی دس کے لئے گھر سے باہر نکل آیا ہے۔اوّل خویش،بعد درویش۔۔۔۔۔۔۔۔۔گھر والوں کے تو کلوز اپ تیار ہو گئے ہیں اور درویشوں کے پروفائل، اور ہر دو پر سے نظر ہٹانے کو جی نہیں چاہتا۔ آج کے مشینی دور کی مصروفیت میں سچ مچ کی ملاقاتوں کی گنجائش خطرناک حد تک سکڑتی جا رہی ہے۔ان حالات میں یہ بھی غنیمت ہے کہ اوروں کے خاکے پڑھ پڑھ کر ہی ہماری ان سے ملنے کی چاہ پوری ہوتی رہے۔ یوں نہیں تو یونہی سہی،جیسے بھی انسان اپنے آپ کو ’انسانیا‘ لے۔ مجھے یقین ہے کہ حیدر قریشی کی محبتوں کی یہ کتاب بہت دلچسپی سے پڑھی جائے گی! ............................. منشا یاد اس کتاب کے بارے میں لکھتے ہیں۔ حیدر قریشی نے سچ کادامن کہیں نہیں چھوڑا ۔یہی وجہ ہے کہ ان کی تحریر میں متاثر کرنے کی قوت ہے ۔ان کے خوبصورت اندازِِ تحریر نے اسے اوربھی دلنشین بنادیاہے۔۔۔۔ میری محبتیں ‘‘خاکوں کا ایک بہت ہی خوبصورت اور خیال انگیز مجموعہ اورخاکہ نگاری کے فن میں ایک اہم اضافہ ہے۔ |
